28 مئی، 2017، 12:15 PM

ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام

ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور پاکستان کی ایسی کوشش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور پاکستان کی ایسی کوشش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اس نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پاک بھارت مذاکرات کیلیے پرامن ماحول فراہم ہو سکے۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوشش کرنا ہوگی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پرکرنا ہوگا۔ جب دونوں ممالک کے درمیاں خوشگوار تعلقات قائم ہو جاتے ہیں تو ایسے عناصر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال پھر سے مکدر ہوجاتی ہے۔ کچھ طاقتیں ایسی ہے جو بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب آنے نہیں دینگی۔ سشما سوراج نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان ہوا دے رہا ہے اور بھارت میں دہشت گردی کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالات چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ایک دوسرے کیساتھ ملنا ہی ہے لیکن امن کی باتین خاموش اور پرامن ماحول میں ہوسکتی ہیں جبکہ تشدد کے ماحول میں امن کی باتین نہیں ہو سکتی ہیں۔ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت سے کئی وعدے کئے مگر حقیقت میں وہ آج بھی دہشت گردی کو بھارت کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

News ID 1872805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha